بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی۔بدھ کے روزملاقات کے آغاز پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں، جن کی رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور روس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عالمی برادری کو انصاف اور مساوات پر قائم رہنے کی ترغیب دیں، دوسری عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی فتح کے نتائج کا بھرپور دفاع کریں، اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کا مضبوطی سے تحفظ کریں، اور مشترکہ طور پر عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھیں۔ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کو روس۔چین تعلقات کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس، چین کے ساتھ اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، تاکہ بین الاقوامی امور میں مثبت توانائی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ روس شین زین میں منعقد ہونے والی ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ا پیک) کے رہنماؤں کی کانفرنس کے انعقاد میں چین کی بھرپور حمایت کرے گا۔ملاقات کے دوران دونوں سربراہانِ مملکت نے بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے حامل باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل