بیجنگ:سترہ فروری کو ، چین کا سب سے اہم روایتی تہوار یعنی جشن بہار منایا جارہا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق سولہ فروری کی رات 8 بجے، چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا” نشر کیا گیا۔ یہ پروگرام سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی سمیت 85 زبانوں کے ٹیلی وژن اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں 3300 سے زیادہ میڈیا اداروں کے اشتراک سے عالمی ناظرین کے لیے براہِ راست نشر اور رپورٹ کیا گیا۔ چینی قمری کیلنڈر میں 2026 گھوڑے سے منسوب سال ہے۔ چین کی ثقافت میں گھوڑا ثابت قدمی اور جدوجہد کے جذبے کی علامت ہے۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا میں نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شاندار بصری مناظر پیش کیے گئے بلکہ موسیقی اور رقص جیسے دلکش پروگراموں کے ذریعے ایک ساتھ چینی نئے سال کا استقبال کرنے کی خوبصورت خواہشات پیش کرنے کے لیے مختلف ممالک کے فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا۔ یاد رہے کہ 1983 سے چین کے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشن کی جانب سے “جشن بہار گالا” کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اسے ہر سال جشن بہار کے موقع پر ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ دسمبر 2024 میں جشن بہار کے تہوار کو یونیسکو کی جانب سے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا، جس کے بعد یہ دنیا بھر میں قبول، تسلیم اور سراہا جانے والا چینی ثقافتی علامت بن گیا۔ اس وقت دنیا کے تقریباً 20 ممالک اور خطے جشن بہار کو سرکاری تعطیل کے طور پر مناتے ہیں،اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ جشن بہار کو مختلف طریقوں سے مناتا ہے۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان