بیجنگ :چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوران مختلف سماجی پہلوؤں پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق متعلقہ محکموں کے سربراہان نے تعلیم، صحت، روزگار اور ثقافت سے متعلق چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ چین کے وزیر تعلیم ہوائے جن پھنگ کے مطابق، چین میں اس وقت تمام سطحوں اور اقسام کے 4.4 لاکھ اسکولز قائم ہیں، جن میں 280 ملین طلباء اور 18.7 ملین اساتذہ ہیں۔ چین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران معاشرے کے لیے مجموعی طور پر 55 ملین باصلاحیت افراد کی تربیت اور فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ چین نے بنیادی تعلیم کی کوریج اور کلیدی اشاریوں کے لحاظ سے درمیانی اور اعلی آمدنی والے ممالک کے اوسط معیار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پری اسکول کی تعلیم اور لازمی تعلیم اعلی آمدنی والے ممالک کی اوسط سطح تک پہنچ گئی ہے۔ چین کے وزیر شہری امور لو زی یوان نے بتایا کہ حکومت بزرگوں کی اسمارٹ دیکھ بھال کو بھرپور طریقے سے ترقی دےگی، بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کی تربیت کو مضبوط بنائے گی، اور 15ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے اختتام تک کاؤنٹی، ٹاؤن شپ اور گاؤں کی سطح پر بنیادی طور پر بزرگوں کی دیکھ بھال کا تین درجے پر مبنی نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔ پریس کانفرنس میں، چین کی وزیر انسانی وسائل اور سماجی تحفظ وانگ شیاؤپھنگ نے بتایا کہ چینی حکومت 15ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے لیے ایک خصوصی روزگار کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور متعدد بڑی روزگار پالیسیوں اور ایکشن پلان کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس موقع پر چین کے وزیر ثقافت و سیاحت سن یے لی نے کہا کہ 2025 میں ملک کے باہر سے آنے والے سیاحوں کی جانب سے چین میں 150 ملین سے زیادہ ٹرپس ہوئے، جو کہ سال بہ سال17 فیصد کا اضافہ ہے ، اور اس دوران 130 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کے اخراجات ہوئے ہیں۔ ان میں سے 30 ملین سے زائد ٹرپس چین کی ویزا فری پالیسی کے تحت ہوئے ہیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل