ہنوئی : ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن نے ہنوئی میں چین-ویت نام کے خارجہ، دفاع اور پبلک سیکیورٹی کے ‘3+ 3’ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کی پہلی وزارتی سطح کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آئے چینی وزیر خارجہ وانگ ای، وزیر پبلک سیکیورٹی وانگ شیاؤہونگ، اور وزیر دفاع دونگ جون سے ملاقات کی۔منگل کے روزفام من چن نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا اور فروغ دینا ویتنام کی پارٹی اور حکومت کی اول ترجیح اور اسٹریٹجک انتخاب ہے۔ ویتنام ایک چین کی پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل اینشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے، اور چین کے ساتھ مل کر دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو نافذ کرنے، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاری کرنے، عملی تعاون کو فروغ دینے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، ویتنام-چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور ایک اسٹریٹجک اہمیت والے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔وانگ ای نے کہا کہ اس سال ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں کانگریس کے بعد، دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان بروقت رابطہ ہوا، اور چین-ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں گہرے تعاون پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا گیا۔ ‘3+ 3’ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کی پہلی وزارتی سطح کی میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جو دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کی اعلیٰ سطح اور اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ،ویتنام کے ساتھ مل کر دونوں پارٹیوں اور ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو نافذ کرنے، اسٹریٹجک ہم آہنگی کو جامع طور پر گہرا کرنے، باہمی رابطے، تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے، مزید عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل کرنے، اور دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ وانگ شیاؤہونگ اور دونگ جون نے بالترتیب چین-ویتنام کے پبلک سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں کے تعاون کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
Trending
- صدر ٹرمپ کی عمان کو دھمکی سے خود امریکی بھی حیران ہیں، سی این این
- کراچی: بفرزون کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
- پاکستان ٹیم آج 1 ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائیگی
- پاکستان ٹیم آج 1 ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائیگی
- A big honor for Hania Aamir, her name included in Forbes Asia’s ’30 Under 30′ list
- کم پیٹراس نے چونکا دینے والے ‘ڈیٹنگ کے تجربات’ کے بارے میں بات کی۔
- خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
- مامیا شاہ جعفر نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا
- فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اہلِ خانہ کا لاتعلقی کا اعلان
- کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے ٹیلر سوئفٹ سمیت بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا