بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “چائنا ان اسپرنگ ٹائم“: چین کی ترقی، دنیا کے لیے مواقع” کے عنوان سے عالمی مکالمے کی تقاریب لاؤس، کمبوڈیا، ویتنام، کینیا، منگولیا اور جنوبی کوریاسمیت مختلف ممالک میں منعقد ہوئیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ان تقاریب سے ویڈیو خطاب کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے حالیہ “دو اجلاسوں”کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے کھلےپن کے عمل کو وسعت دی جائے، بڑے پیمانے پر عالمی منڈیوں کو تلاش کیا جائے اور انٹرنیشنل اکنامک سائیکل سے بہتر انداز میں مربوط تعلق قائم کیا جائے ۔ یہ ایک بار پھر اس پختہ عزم کا اظہار ہے کہ “چین کے دروازے دنیا کے لئے مزید کھلتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اپنی عالمی معیار کی مربوط ابلاغی صلاحیتوں، تکنیکی اختراع اور میڈیا وسائل کے فوائد کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے تاکہ چینی طرز کی جدید کاری کے ثمرات سے دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے، اور عالمی دوستوں کے ساتھ مل کر انسانی تہذیب کا ایک ایسا نیا نقشہ تیار کیا جا سکے جس میں تمام تہذیبیں اپنی اپنی انفرادی خوبصورتی کے ساتھ مل جل کر ایک پرامن اور خوبصورت دنیا کی تخلیق کریں۔ چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” کے عنوان سے عالمی مکالمے کی تقاریب حال ہی میں پاکستان، ملائیشیا، میانمار اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی منعقد ہوئی ہیں۔لاؤس، ویتنام، کمبوڈیا، منگولیا، جنوبی کوریا، کینیا، تنزانیہ، کانگو (ڈی آر سی) اور دیگر ایشیا اور افریقہ کے ممالک کے سیکڑوں مین اسٹریم میڈیا نے مکالمے کی ان تقریبات کی بھرپور کوریج کی ہے ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل