سعودی عرب کا حج پرمٹ لازمی قرار، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
ریاض(پی این پی)سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تمام حج مشنز اور حج خدمات فراہم کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ
وہ عازمین حج کورواں سال حج کی ادائیگی کے لیے سرکاری اجازت نامہ (پرمٹ)حاصل کرنے اور مقررہ قانونی طریقہ کار پر عمل کرنے کی آگاہی دیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اللہ کے مہمانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے، فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور انہیں مناسک کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ فریضہ حج کی ادائیگی صرف انہی افراد تک محدود ہے ،جو متعلقہ اداروں سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کریں۔ بغیر اجازت حج کرنے کی کسی بھی کوشش کو صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.