کراچی ( پی این پی ) امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا رد عمل آ گیا ۔
سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے منافقت اور جھوٹ کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان سیاسی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی کل تک سندھ حکومت پر ٹاؤنز کو فنڈز نہ دینے کے الزامات لگاتی تھی، آج سندھ حکومت کے فراہم کردہ وسائل سے مکمل منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی سیاسی وابستگی پر کسی ٹاؤن کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا۔ شہر کی یکساں ترقی کے لیے تمام ٹاؤنز کو بلا تفریق فنڈز فراہم کیے ہیں۔
PNP
Comments are closed.