by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اردن میں چرچ کے اندر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 10 زخمی

اردن کے صوبے کرک میں چرچ کے اندر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اردن کی پبلک سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ دارالحکومت عمان کے جنوب میں واقع صوبے کرک میں مسلح افراد نے حمود چرچ کے اندر فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا، جبکہ واقعے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریاستی ٹی وی کے مطابق کرک کے حمود چرچ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہاں مذہبی رسومات ادا کی جارہی تھیں۔ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی، جو گاڑی سے اتر کر فائرنگ کرنے لگے۔ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ کرک میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس اے کے-47 کلاشنکوف تھی اور کئی منٹ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

PNP

Comments are closed.