by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم کو صدر یورپی کونسل کا فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ٹیلی فون کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیراعظم نے صدر یورپی کونسل کو پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تبادلۂ خیال کیا۔

 اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔



PNP

Comments are closed.