حریت لیڈر سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ سید علی گیلانی ہمت اور استقامت کا پیکر تھے، انہوں نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے انتھک محنت کی ۔ ان کی قربانیاں اورغیر متزلزل عزم ہم سب کو ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا۔ آج ہم بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
ہمیں کشمیری آبادی کے خلاف جاری مظالم اور خلاف ورزیوں پر غور کرنا چاہیے اور جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضے کی واضح الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دیا جائے۔
سید علی گیلانی کے متاثر کن الفاظ، “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔ اج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ ان کی جائز امنگوں کی وکالت کرنے کے لیے انتھک کاوشیں کریں گے اور ہر جائز ذریعہ بروئے کار لائیں گے۔ ہم سب کو مل کر ایک ایسے مستقبل کی طرف کام کرناہے جہاں کشمیری عوام اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کر سکیں اور امن اور ہم آہنگی سے رہ سکیں۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔