لاہور قلندرز کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ جسپریت بمرا نے اگر میچز جتوائے ہیں تو شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بھی میچز جتوائے ہوئے ہیں۔
گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ میر کا کہنا تھا کہ ہم میچ ٹو میچ چل رہے ہیں، ہم نے بہترین کرنا ہے اور جیتنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ بہترین پرفارمنس دوں اور ٹیم کے لیے اچھا کروں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، ہم آج جیتے ہیں اور اگلا میچ بھی جیتنے کے لیے جائیں گے۔
قلندرز کے اسپنر نے کہا کہ کراچی میں اسپنرز کو مدد مل رہی تھی یہاں بیٹرز کے لئے چیزیں آسان ہیں، پچز فلیٹ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھکے کے اوپر کوئی خوش نہیں ہوتا، سکندر رضا کی توقع پر پورا نہیں اترا اس لیے غصہ آیا۔ سکندر رضا سینئر کھلاڑی ہیں ان کے ہونے کا فائدہ ہوتا ہے۔
اسامہ میر کا کہنا تھا کہ میں نے چھکا لگنے کے بعد اچھا کم بیک کیا، ایک اچھے میچ پر ہم تعریف کرتے ہیں اور ایک برا میچ جاتا ہے تو سب تنقید کرتے ہیں یہ پاکستان میں چلتا ہے۔
اسامہ میر نے کہا کہ ریویوز لے کر لاہور قلندرز سب کو حیران کرنے کی کوشش رہی تھی۔
PNP
Comments are closed.