by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کا ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این پی)پاکستان نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی)کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے 3 ایل این جی کارگوز کیلئے بڈز طلب کرلیں۔ پی ایل این جی کے مطابق بڈز 24 اپریل تک طلب کی گئی ہیں، ایل این جی کارگوز کیلئے بڈز 24 اپریل کو ہی اوپن کی جائیں گی۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے کہا کہ تین کارگوز کی بڈز اپریل اور مئی کیلئے طلب کی گئی ہیں، پہلے کارگو کی سپلائی 27سے 30 اپریل کیلئے ہوگی، دوسرے کارگو کی سپلائی یکم سے 7 مئی تک ہوگی، تیسرے کارگو کی سپلائی 8 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.