by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

فوٹو: سوشل میڈیا۔پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 11 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پشتو زبان میں کرکٹ کمنٹری ہوگی۔

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے اشتراک سے سیزن 11کے باقی میچز میں پشتو میں کرکٹ کمنٹری متعارف کرائی جارہی ہے۔

ایونٹ میں پشاور زلمی کے بقیہ میچز میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے پشتو کمنٹری نشر کی جائے گی۔

ایونٹ میں لیگ مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، کل سے کوالیفائراور 2 ایلیمنیٹرز شروع ہوں گے، ایونٹ میں اگلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ اگلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ایلیمنیٹر 2 کے بعد ہوگا۔

پی ایس ایل 11 کا کوالیفائر میچ کراچی، دونوں ایلیمنیٹر اور فائنل میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔



PNP

Comments are closed.