by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی کا دیوالی پر 10 نومبر کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں اضافی تعطیل دینے کا مطالبہ

کراچی(پی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی نے دیوالی کے موقع پر 10 نومبر کو تعلیمی اداروں میں اضافی تعطیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار ہاسیجا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ رواں سال دیوالی 8 نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی جبکہ 9 نومبر کو یومِ اقبال کی تعطیل ہے۔ دور دراز علاقوں سے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندو طلبہ کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے، 8 سے 10 نومبر کے دوران اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں شیڈول امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخیں دی جائیں۔ہندو سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔مذہبی آزادی، مساوات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 20، 25 اور 36 کی روح کے مطابق ہے۔



PNP

Comments are closed.