موٹر سائیکل دینے سے انکار پر پوتے کے ہاتھوں دادا قتل
سرگودھا(پی این پی)سرگودھا میں پوتے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دادا کو قتل جبکہ دادی کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سرگودھا کے قصبے اجنالہ میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل دینے سے انکار پر دادا اور پوتے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.