2 ڈی بار کوڈ نفاذ پر سمجھوتا نہیں ہوگا، ادویات کا ڈیٹا جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 ڈی بار کوڈ کے نفاذ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت اجلاس میں ادویات پر 9 اکتوبر کے بعد 2 ڈی بارکوڈ کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سی ای او ڈریپ اور متعلقہ اداروں کے حکام سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً 80 فیصد ادویات پر کمپنیوں نے 2 ڈی بارکوڈ لگانا شروع کردیے۔
اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کو ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت صحت کے مطابق مقررہ مہلت کے باوجود عملدرآمد نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔ ادویات کا ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کریں گے، جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 ڈی بارکوڈ کے نفاذ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ تمام فارماسیوٹیکل کمپنیاں مقررہ تقاضوں کے مطابق اپنا سیریلائزیشن ڈیٹا ڈریپ کوجمع کرائیں۔
PNP
Comments are closed.