by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف بی آر نے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا

کراچی(این این آ ئی)الیکٹرونکس ڈیلرز کے مطابق ایف بی آر نے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

صدر الیکٹرونکس ڈیلرز محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ 21 اپریل کو ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو ایشن میں اضافہ کر دیا تھا۔انھوں نے کہا ایف بی آر نے اب پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو بڑھا کر قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے روزگار کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔

رضوان عرفان نے کہا کہ پرانے موبائل فون کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے، حکومت موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو بڑھانے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔صدر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے۔

PNP

Comments are closed.