by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے لیوی میں کمی کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پی این پی)صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کاامکان ہے،آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت ددے ی،

کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30سے 60فیصد تک کمی متوقع ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس لیوی کا نیا فارمولا منظورکرلیا،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک کی درخواست پر فارمولا تبدیل کیا گیا،ٹیرف اب اوسط بنیادپرمقررکیا جائیگا،پہلے لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیاگیاتھا،لیوی میں کمی سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کم نہ ہونے کی شرط عائد کر دی گئی۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق بجلی کی طلب کم ہوئی تولیوی دوبارہ بڑھ سکتی ہے،گیس لیوی کا مقصدصنعتوں کوگرڈپرلاناہے مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کومشکلات کاسامنا ہے،اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال اس لیوی سے105ارب آمدن کاہدف مقررکررکھا ہے،اگست 2025کے لیے لیوی کی شرح 690روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررتھی،اپریل کیلئے شرح 570، مئی کیلئے550اورجون کیلئے 402روپے مقرر تھی۔

PNP

Comments are closed.