by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نادرا نے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانے کا آسان طریقہ کار بتا دیا

کراچی (پی این پی) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانے کا آسان طریقہ کار بتا دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر آپ شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ انتہائی آسان ہے، اپنی درخواست اور تبدیل شدہ نام کے ساتھ یونین کونسل/میونسپل کمیٹی/کنٹونمنٹ بورڈ کے تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کا سی آر ایم ایس نمبر فراہم کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ مذہب کی تبدیلی کی صورت میں دارالافتاء کا سرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے۔

 نادرا نے واضح کیا کہ خیال رہے کہ شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی زندگی میں صرف ایک بار کروائی جا سکتی ہے، ماسوائے ایسی خواتین جو شادی کے بعد نام تبدیل کرنا چاہیں، کسی بھی دستاویز کی فوٹوکاپی لانے کی ضرورت نہیں ہے، نادرا یا یونین کونسل کی جاری شدہ دستاویزات کے صرف نمبر ہمراہ لائیں۔

نام تبدیل کروانے کا طریقہ

پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں

دوسرا محلہ: بائیو میٹرک تصدیق

تیسرا مرحلہ: ڈیٹا انٹری (اپنے کوائف درست کر کے درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں)

چوتھا مرحلہ: درخواست کی منظوری (شناختی کارڈ میں ترمیم کیلیے درخواست فارم کی تصدیق یعنی Attestation کروانے کی ضرورت نہیں ہے)

پانچواں مرحلہ: فیس کی ادائیگی (درخواست منظور ہونے کے بعد آپ کے دیے ہوئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام آئے گا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن فیس جمع کروائیں)

ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے (ڈیلیوری 7 دن میں)

ارجنٹ کیٹیگری کی فیس 1500 روپے (ڈیلیوری 15 دن میں)

نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے (ڈیلیوری 30 دن میں)

آخری مرحلہ: اپنی کیٹیگری کے مطابق مدت پوری ہونے پر اسی نادرا دفتر سے قومی شناختی کارڈ وصول کریں۔



PNP

Comments are closed.