پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
اسلام آباد(پی این پی)عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ سمیت خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
جبکہ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 400روپے فی لیٹر کی تاریخی سطح سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور غیر معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔برینٹ کروڈ کی قیمت 110ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے، جس کے اثرات مقامی قیمتوں پر مرتب ہوں گے۔عالمی مارکیٹ کے تازہ اعداد و شمار کے حساب سے عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 2.99ڈالر اضافے کے بعد 111.22ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی خام تیل 3.66ڈالر اضافے سے 100.03ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کی بڑی وجہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخی اور امن مذاکرات میں تعطل نے عالمی مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔پاکستان اپنی ایندھن کی ضروریات کیلئے بڑی حد تک درآمدی تیل پر منحصر ہے،
اس لیے عالمی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی رجحان کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 400روپے فی لیٹر کی تاریخی سطح سے تجاوز کر سکتی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اسی طرح برقرار رہیں تو مئی کے پہلے عشرے میں پاکستانی عوام کو مہنگائی کے ایک نئے اور شدید جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی پہلے ہی 1468ارب روپے کے سالانہ ہدف کو عبور کرنے کے قریب ہے، لیکن اس کے باوجود لیوی کو مزید بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.