خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد کے ساتھ دراندازی کی دو کوششیں ناکام بناتے ہوئے 13 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خارجیوں کےگروہ کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں اس گروہ کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھی خارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کےخلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.