فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
میکسیکو سٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے 2 اور کپتان ہیری کین نے 1 گول کیا جبکہ میکسیکو کے گول کوئی نینس اور جمینینس نے کیے۔
میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ سے 10 کھلاریوں سے کھیلی، ریفری نے انگلش پلیئر کوناش کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے کوارٹر فائنل میں انگینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہو گا۔
پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.