اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے سید قمر رضا کی کارکردگی مثالی ہے، صدر ن لیگ جاپان
جاپان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے سید قمر رضا شاہ کی کارکردگی مثالی ہے۔
ایک بیان میں ملک نور اعوان نے کہا کہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا شاہ نے اپنی مؤثر حکمت عملی اور خلوصِ نیت کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم تقریباً سوا کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سید قمر رضا شاہ نے مختلف ممالک کے دورے کر کے تارکین وطن کو درپیش مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا اور موقع پر ہی ان کے حل کی روایت قائم کی، جس سے سمندر پار پاکستانیوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سید قمر رضا کی قیادت میں او پی ایف نے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، جائیداد کے مسائل کے حل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر نظام متعارف کرایا۔
ملک نور اعوان نے مزید کہا کہ مسلسل محنت اور عالمی سطح پر سرگرم عمل رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ تارکین وطن کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
PNP
Comments are closed.