by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے مات دیدی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

عمان میں کھیلے جارہے ایونٹ میں یو اے ای کی ٹیم 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، نور اللّٰہ ایوبی 70 اور کرن رائے 47 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

گرین شرٹس کے محمد صیام نے 3، علی رضا، رضوان اللّٰہ اور حسنین عباس نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 225 رنز کا ہدف 37 اعشاریہ 3 اوورز میں 1 وکٹ پر حاصل کرلیا، عثمان خان نے 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جہانگیر بلال نے 60 رنز بنائے۔



PNP

Comments are closed.