by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گبسن نے مجھے اپنے انداز سے کھیلنے کی مکمل آزادی دی: بابر اعظم

—فائل فوٹو 

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے 2 مختلف کوچز اوٹس گبسن اور مائیک ہیسن کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتا دیا۔

بابر اعظم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ اوٹس گبسن  نے مجھے شروع سے ہی مکمل آزادی دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب اوٹس گبسن سے میری پہلی ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے مجھ سے واضح طور پر یہ کہا کہ میرا کوئی خاص مطالبہ نہیں ہے، آپ اپنے روایتی  انداز میں کھیلیں، مجھے آپ سے اور کچھ نہیں چاہیے، بس کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ اوٹس گبسن نے مجھے کبھی بھی کسی خاص انداز میں کھیلنے یا مخصوص شاٹس کھیلنے کے لیے نہیں کہا بلکہ ہمیشہ خود صورتِ حال کو سمجھنے کا کہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ زندگی میں آپ کو مختلف لوگوں سے مختلف قسم کے مشورے ملیں گے، لیکن یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان مشوروں پر کیسا ردِعمل دیتے ہیں۔

بابر اعظم نے مائیک ہیسن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تھوڑا منظم انداز تھا، وہ آپ کو اعتماد دیتے ہیں لیکن یہ بھی واضح طور پر بتاتے ہیں کہ وہ کسی خاص پوزیشن پر آپ سے کیا توقع رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پوزیشنز پر کھیلنے کے لیے مختلف حکمتِ عملی کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک کے بعد دوسری حکمتِ عملی کو اپنانے میں وقت لگتا ہے، ہر حکمتِ عملی کو فوری طور پر بہتر انداز میں اپنانے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہر نئے کردار میں خود ڈھلنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، لیکن آج کل لوگ ایک یا دو دن میں فوری نتائج کی توقع رکھتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر چیز میں وقت لگتا ہے۔



PNP

Comments are closed.