by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملتان میں ماں نے 3 بچوں کوہلاک کرکے خودکشی کر لی

اسلام آباد(پی این پی) ملتان (پی این پی) پنجاب کے ضلع ملتان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،

جہاں ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ممتاز آباد پھاٹک کے قریب ایک کچی آبادی میں پیش آیا، جہاں خاتون نے پہلے اپنے بچوں کی جان لی اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو بچانے کی کوشش کی، تاہم کوئی بھی جان نہ بچائی جا سکی۔بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

PNP

Comments are closed.