by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں  کے لیے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہو گی یعنی بالکل فری ہوں گی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دے دیے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 اسپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں اکیڈمیز قائم ہوں گی۔

ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، اسکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔



PNP

Comments are closed.