بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ 2026ء کے فائنل کی میزبانی بنگلورو سے واپس لے کر احمد آباد منتقل کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن اور مقامی حکام کی جانب سے سیاستدانوں اور اراکین کے لیے اضافی پاسز کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے بورڈ نے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کی اطلاعات نے بھی معاملات کو مزید سنگین بنا دیا ہے جس کے بعد بورڈ نے انتظامی اور حفاظتی مسائل کے پیشِ نظر فائنل احمد آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقامی حکام کی بعض شرائط بورڈ کے ضابطوں اور پالیسی کے دائرے سے باہر تھیں اس لیے بنگلورو میں فائنل کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026ء کا فائنل اب 31 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پلے آف مرحلے کے دیگر میچز دھرم شالا اور نیو چندی گڑھ میں ہوں گے۔
PNP
Comments are closed.