کراچی (پی این پی) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں یکم نومبر 2026 سے مزید توسیع کردی ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی لیکن گاڑیوں میں نقل و حرکت اور کھلے مقامات پر گشت کے دوران اسلحہ لہرانے یا نمائش کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔
PNP
Comments are closed.