by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی سینٹرل جیل میں کرنٹ لگنے سے سزائے موت کا قیدی ہلاک

کراچی (پی این پی) سینٹرل جیل کی بیرک میں کرنٹ لگنے سے ایک قیدی ہلاک ہوگیا۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے امجد سزائے موت کا قیدی تھا اور اس کی صدر کے پاس رحم کی اپیل گئی ہوئی تھی۔ لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی، قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ 

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی امجد پر زیادتی کے مقدمات درج تھے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ 



PNP

Comments are closed.