by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این پی) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آگئی ہے،

جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 4 روپے 75 پیسے تک اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی تبدیلی کا امکان بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فری آن بورڈ (FOB) قیمت بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 139.03 ڈالر سے بڑھ کر 143.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز، پیٹرولیم لیوی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.