by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خاتون پولیو ورکر پر کالا سانپ پھینکنے والا مداری گرفتار

لاہور (پی این پی) سانپ پھینک کر پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سندر پولیس نے پیشہ ور مداری مشتاق کو گرفتار کیا ۔ملزم نے دورانِ ڈیوٹی خاتون پولیو ورکر پر مبینہ طور پر کالا سانپ پھینکا اور دھمکیاں دیں۔پولیو ورکر سے بدسلوکی اور سرکاری امور میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیو مہم میں مصروف ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پولیو ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

PNP

Comments are closed.