by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پہلی بار امید سے ہونے کی خبر شیئر کر دی۔

 اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تصاویر میں اُشنا شاہ سفید رنگ کے نہایت سادہ مگر دیدہ زیب گاؤن میں نظر آئیں جبکہ حمزہ امین نے بھی سفید لباس پہن کر ان کے ساتھ خوبصورت انداز اپنایا۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر دلکش کیپشن لکھا، ’اس موسمِ گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ‘  اور ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اُشنا شاہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



PNP

Comments are closed.