ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا راستہ کھلا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے طیارے سے پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے پُرامید ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے بقول امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور قیادت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ نے ایران کا محاصرہ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی اور ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیا گیا۔
وینزویلا کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا وہاں سے ہر ہفتے دس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے صرف ایک گھنٹے اور 40 منٹ میں وینزویلا کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
PNP
Comments are closed.