by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فرخ افضل کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اہم پیشرفت، اجرتی قاتل گرفتار

مقتول فرخ افضل۔

اسلام آباد سے فرخ افضل کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فرخ افضل کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل سید علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق فرخ افضل کو سید علی نے اپنے ساتھی شیراز کی مدد سے اغوا کیا تھا، مقتول فرخ افضل کو اغوا کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے میں قتل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعےمیں ملوث مرکزی ملزم سیف اللّٰہ اور ملزمہ ماہ نور شاہد پہلے ہی گرفتار ہیں۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کے قتل کا مقدمہ 5 مئی کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.