by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تاجر کے گھر ڈکیتی میں ملوث ڈاکو پولیس حراست سے فرار

فائل فوٹو۔

کراچی کے علاقے گڈاپ میں چند ماہ قبل تاجر کے گھر ڈکیتی میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گڈاپ پولیس کی حراست میں تھے۔  

پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں ایک سنار سمیت تین ملزمان ملوث تھے، دونوں ڈاکو پولیس اہلکاروں کو چکما دیکر فرار ہوگئے، جو ایک پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے۔  

دریں اثنا ایس ایس پی ملیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اس معاملے کے بارے میں علم ہوا ہے، یہ واقعہ جس پولیس افسر یا اہلکار کی غفلت سے پیش آیا اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

پولیس کے مطابق تاجر کے گھر 9 کروڑ مالیت کی واردات چار ماہ قبل ہوئی تھی اور ڈاکو گڈاپ میں تاجر کے گھر سے 200 تولہ سونا، چاندی اور 25 لاکھ روپے نقدی لے گئے تھے۔ 

پولیس کے مطابق تاجر کے گھر میں واردات کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے۔



PNP

Comments are closed.