پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات
تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ نے ملاقات کی۔ لطیف کھوسہ نے پرویز الٰہی کو بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی حالیہ ملاقات سے آگاہ کیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی حالیہ ملاقات اچھا اور خوش آئند اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں بدلتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو۔
پی ٹی آئی کے صدرکا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈیڈ لاک کسی کے مفاد میں نہیں ہے، ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔
PNP
Comments are closed.