کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں موٹر سائیکل اور کار سوار مین ہول میں جاگرے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں مین ہول حادثات کا باعث بننے لگے ہیں، موٹر سائیکل سوار اور کار ڈرائیور کے گٹر میں گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی بار انتظامیہ کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔
شہریوں نے ٹاؤن انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مین ہول کے ڈھکن فوری طور پر لگوائے جائیں تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوسکے۔
PNP
Comments are closed.