آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے میچز کی ہوم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں 25 کھلاڑیوں کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز، کپتان اور ہیڈ کوچ نے کیمپ کےلیے وائٹ بال پرفارمرز کی فہرست تیار کرلی۔
کیمپ میں تیاریوں کے سلسلے میں وائٹ بال کرکٹرز پریکٹس میچز کھیلیں گے، دو پریکٹس میچز میں سے ایک لاہور اور ایک راولپنڈی میں ہونے کا امکان ہے۔ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ 15 مئی سے لگائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں میں صائم ایوب، ابرار احمد، حیدر علی، شاداب خان، سعد بیگ، احمد دانیال، فائق بٹ، فیصل اکرم، حنین شاہ، عامر جمال، خواجہ نافع اور عرفات منہاس کی شمولیت کا امکان ہے۔
اسی طرح سلمان مرزا، سفیان مقیم، عثمان خان، فخر زمان، علی رضا، حارث رؤف، نسیم شاہ، عبدالصمد، معاذ صداقت، مہران ممتاز اور عاکف جاوید کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں موجود وائٹ بال کرکٹرز اس فہرست میں شامل نہیں، فہرست میں آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور محمد نواز کے نام بھی شامل نہیں ہیں۔
PNP
Comments are closed.