اسلام آباد (پی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے،
جس پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ عدنان خان کافی عرصے سے علالت کا شکار تھے۔ وہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں بھی قید رہے اور سزا مکمل ہونے پر رہائی حاصل کی تھی۔رہائی کے بعد ان کی صحت مسلسل خراب رہنے لگی، جبکہ گزشتہ روز طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔حافظ عدنان خان کو ملتان میں تحریک انصاف کے متحرک اور سرگرم رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے اور پارٹی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
PNP
Comments are closed.