ٹرمپ کی شکل کا بھینسا کراچی میں وائرل
ہر دس منٹ بعد چلنے سے انکار، مالک کو کرنے پڑتے ہیں ’’مذاکرات‘‘
13may 2026| راؤنامہ ڈاٹ کام
عیدالاضحیٰ سے قبل Karachi کے پوش علاقے ڈیفنس میں موجود ’’ٹرمپ بھینسا‘‘ شہریوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔ دیوہیکل جسامت، شاہانہ انداز اور دلچسپ عادتوں والے اس بھینسے کو دیکھنے کے لیے بچوں اور بڑوں کا رش دن بھر لگا رہتا ہے۔
معروف تاجر رہنما ایاز میمن موتی والا کی رہائش گاہ کے باہر روزانہ لوگوں کا ہجوم جمع رہتا ہے، جہاں شہری سیلفیاں اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
’’ٹرمپ بھینسا‘‘ کئی بار گھر سے بھاگ بھی چکا ہے، جبکہ موتی والا کا کہنا ہے کہ اس کی عادتیں بھی سابق امریکی صدر Donald Trump جیسی ہیں۔ ’’یہ ہر دس منٹ بعد چلنے سے انکار کر دیتا ہے، پھر مجھے اسے منانے اور مذاق و مذاکرات کے انداز میں چلانا پڑتا ہے۔‘‘
بھینسے کو بہترین اور مہنگی غذائیں دی جا رہی ہیں، خصوصی شیمپو سے نہلایا جاتا ہے اور اس کی حفاظت کے لیے تین سے چار افراد کی الگ الگ ڈیوٹیاں بھی مقرر ہیں۔
ویسے تو ہر سال شہر کے سب سے خوبصورت اور منفرد جانور قربان کرنے کا ریکارڈ بھی ایاز موتی والا کے پاس ہی مانا جاتا ہے، لیکن اس سال ’’ٹرمپ بھینسا‘‘ نے شہرت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اسے ’’کراچی کا وی آئی پی بھینسا‘‘ قرار دے رہے ہیں۔