by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہسپانوی فٹبالر کا فتح کے جشن کے دوران فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے اسٹار لامان یمال نے لالیگا ٹائٹل جیتنے کے بعد فتح کا جشن مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر کے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں 18 سالہ لامان یمال کو اپنے فٹبال کلب بارسلونا کی فتح کا جشن منانے کے لیے کی گئی پریڈ کے دوران بس میں فلسطینی پرچم لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے ہسپانوی فٹبالر کی اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اتوار کو اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر لالیگا کا 29 واں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



PNP

Comments are closed.