by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملزمہ پنکی کیخلاف 2020 سے متعدد مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں تفتیشی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمات 2020، 2021، 2022 اور 2025 میں درج ہوئے۔

پولیس کے مطابق 2021 کے 9 مقدمات میں سے 5 میں ملزمہ انمول بری ہوئی، 2021 میں ایک مقدمے میں ملزمہ پر منشیات فروشی کا الزام ثابت ہوا تھا جبکہ اسی سال درج ہونے والے ایک مقدمے کی سماعت جاری ہے اور دو مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی اشتہاری ہے۔

2020 میں گزری تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ انمول بری ہوئی تھی، 2022 کے درج مقدمے میں ملزمہ کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔  2025 میں تھانا بوٹ بیسن میں درج مقدمے میں ملزمہ ضمانت پر ہے۔

تفتیشی پولیس کے مطابق تمام درج مقدمات پر میں ملزمہ پر منشیات فروشی کے الزامات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مجموعی طور پر 14 مقدمات درج ہیں۔ یہ مقدمات ڈیفنس، درخشاں، گزری، گارڈن، بغدادی اور بوٹ بیسن تھانوں میں درج ہوئے۔

درخشاں تھانے میں 2021 میں منشیات ایکٹ کے تحت 4 مقدمات درج ہوئے۔  گزری تھانے میں بھی 2021 میں منشیات فروشی کے 4 مقدمات درج ہیں۔

ملزمہ انمول کے خلاف ڈیفنس تھانے میں 2021 اور 2026 میں مقدمات درج ہوئے۔

ملزمہ انمول کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج کیےگئے ہیں۔ بوٹ بیسن تھانے میں 2025 میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

ملزمہ انمول کے خلاف بغدادی تھانے میں بھی 2025 مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ حال ہی میں گارڈن تھانے میں 2 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمہ انمول پنکی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب رہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بغدادی تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ کے خلاف 3 روزہ ریمانڈ لیا گیا، پنکی سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔



PNP

Comments are closed.