انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر کو انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سارہ ٹیلر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
سارہ ٹیلر کو کارل ہوپکنسن کی جگہ مختصر دورانیے کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، کارل ہوپکنسن آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سارہ ٹیلر اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ انگلینڈ لائنز کے اسکواڈ کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔
سارہ ٹیلر انگلینڈ سینیئر مینز ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی پہلی خاتون کوچ ہوں گی۔ سارہ کا شمار انگلینڈ ویمنز ٹیم کی بہترین وکٹ کیپر پلیئرز کے طور پر ہوتا ہے۔
PNP
Comments are closed.