41 سالہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس وقت بھی پرتگال ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور کوچ روبرٹو مارٹینیز ان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے 2026ء فیفا ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد ناقدین نے کہا تھا کہ کمزور لیگ میں کھیلنے سے رونالڈو کی قومی ٹیم میں جگہ متاثر ہو سکتی ہے تاہم انہوں نے شاندار کارکردگی سے تمام خدشات غلط ثابت کر دیے۔
رونالڈو نے گزشتہ 30 بین الاقوامی میچز میں 25 گول اسکور کیے جبکہ 2025ء نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کے خلاف گول بھی کیا۔
رونالڈو نے سعودی لیگ میں بھی مسلسل بہترین کھیل پیش کیا اور النصر کے لیے لیگ مقابلوں میں 100 سے زائد گول مکمل کیے۔
حالیہ ہیم اسٹرنگ انجری کے باوجود وہ تیزی سے فٹ ہوئے ہیں اور اب بھی بہترین جسمانی حالت میں موجود ہیں۔
رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2026ء ورلڈ کپ رونالڈو کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔
شائقین ایک بار پھر رونالڈو اور لیونل میسی کے ممکنہ تاریخی مقابلے کے منتظر ہیں جو فٹبال دنیا کی سب سے بڑی رقابت سمجھی جاتی ہے۔
PNP
Comments are closed.