by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے، جہاں دیر، چترال، مالاکنڈ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔اسی طرح مالم جبہ، کالام، پارا چنار اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 67 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب لاہور میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ادھر اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی زیادہ تر موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.