by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چار اوباش افراد نے 13سالہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زہر دے کر مار دیا

سرگودھا(پی این پی)سرگودھا چار اوباش افراد نے 13 سالہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے خاتون کی مدد سے زہر دے کر قتل کر دیا

جس کی اہلخانہ کی تدفین کے بعد پولیس نے ماموں کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ خاتون سمیت 8 افراد کے خلاف درج کر لیا اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے چک چار جنوبی میں بھٹہ خشت پر رہائش پزیر خاندان کی 13 سالہ دوشیزہ اقصی بی بی کو چار اوباش افراد حماد ، محمد یعقوب ،عمیر نصیر اور محمد ارشد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے شور مچانے پر تشدد کرتے ہوئے خاتون عزیز بی بی کی مدد سے زبردستی زہر دے کر قتل کردیا۔

جسے کی تدفین کے بعد پولیس تھانہ بھلوال نے نے مقتولہ کے ماموں افتخار کی مدعیت میں خاتون سمیت 8 ملزمان حماد ،محمد یعقوب،عمیر نصیر ،محمد ارشد اور عزیز بی بی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور چار ملزمان کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ 5 مئی کے واقعہ میں دوشیزہ کے ورثا نے کاروائی نے انکار کرتے ھوئے نعش وصول کرکے اسے سپرد خاک کردی تھا اب لڑکی کے ماموں افتخار ولد محمد صدیق نے ملزمان پر قتل کا الزام عائد کیا جس پر چار ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جا رہی ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.