by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اداکارہ میرا نے اپنے لیے عزت اور احترام کی خواہش کا اظہار کر دیا

پاکستانی فلم اسٹار میرا نے ایک حالیہ جذباتی انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ وہ بھی دیگر خواتین فنکاروں کی طرح عزت، محبت اور احترام کی مستحق ہیں۔

دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی میرا نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے سخت محنت کی اور ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھائیں۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عوام انہیں محض تنازعات کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ایک محنتی فنکارہ کے طور پر عزت دیں۔

سوشل میڈیا پر بھی میرا کے حق میں مثبت ردعمل سامنے آیا، جہاں مداحوں نے ان کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا، جبکہ انٹرویو لینے والے صحافی کے مہذب رویے کو بھی سراہا گیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

PNP

Comments are closed.