ایرانی افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کمانڈر میجر جنرل علی
ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ وسیع اور طاقتور ہوگا۔
19 مئی، 2026
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی افواج ٹریگر دبانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور
انہوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی نئی سٹریٹجک غلطی یا غلط اندازے سے گریز کریں، کیونکہ ایران کی مسلح افواج اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، منظم اور ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
میجر جنرل علی کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور آئندہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب سابقہ فوجی جھڑپوں سے کہیں زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا۔