by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر

اسلام آباد (پی این پی)وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

جس کے مطابق خلیجی ممالک سے گزشتہ پانچ برس میں کل 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔اِسی طرح سعودی عرب سے پانچ برس میں 1 لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9 ہزار 814 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 اور کویت سے پانچ برس میں 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

PNP

Comments are closed.